Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور اور راولپنڈی میں کورونا کے زیادہ کیسز ہونے کا انکشاف

شائع 02 جون 2020 03:25pm

پنجاب میں کوروناکےزیادہ کیسزلاہوراورراولپنڈی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں  کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور اور راولپنڈی میں ہیں اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  صوبےمیں کوروناکےزیادہ کیسزلاہوراورراولپنڈی میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لاہورمیں119اورراولپنڈی میں 113مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ  ٹیسٹ مثبت آنےپرمریض کےرفقاکےبھی ٹیسٹ ہوں گے، لاہورمیں کوروناکے12ہزارسےزائدمریض ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ  اسپتالوں سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہے۔